شراب پینا تو ویسے بھی اچھی بات نہیں لیکن مشرقی ریاست بہار میں اب مرنے کے بعد بھی آپ کی خیر نہیں! وہاں کچھ علما نے اعلان کیا ہے کہ وہ شرابیوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھائیں گے۔
یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ صرف
ان لوگوں کی نماز نہیں پڑھائی جائے گی جو نشہ کرتے تھے، یا پھر ان کی جن کا انتقال نشے میں ہوا۔
لیکن پھر بھی احتیاط برتیں، یا تو پینا چھوڑ دیں یا بہار جانا۔